11 اگست ، 2024
گوجرانوالہ میں چھپن چھپائی کھیلتے ہوئے ایک گھنٹے تک آٹے کے ڈرم میں بند رہنے کے باعث10 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ الیاس کالونی میں پیش آیا۔
ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ 3 بہنیں گھر میں چھپن چھپائی کھیل رہی تھیں،اس دوران ایک بہن گھر کی دوسری منزل پر پڑے آٹے کے ڈرم میں جاکر چھپ گئی۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق آٹے کا ڈرم لاک ہونے کے باعث بچی کا دم گھٹ گیا اور وہ انتقال کرگئی۔