Time 11 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی ادارے وصول کریں گے

کراچی میں پراپرٹی ٹیکس اب بلدیاتی ادارے وصول کریں گے
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب پراپرٹی ٹیکس کی وصولی بلدیاتی ادارےکریں گے/ فائل فوٹو

کراچی میں پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ بلدیاتی اداروں کے حوالے کر دیا گیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن  کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق اب پراپرٹی ٹیکس کی وصولی بلدیاتی ادارےکریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 3 ماہ تک بلدیاتی اداروں کی اس معاملے سے متعلق معاونت کی جائےگی۔

اس کے علاوہ حیدرآباد کے 9 اضلاع کے پراپرٹی ٹیکس کا ریکارڈ دوسرے مرحلے میں شامل کرکے ریکارڈ بلدیاتی ادراوں کے حوالے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ تنظیم نو  سےمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :