Time 11 اگست ، 2024
پاکستان

خیبر پختونخوا حکومت کا وزراءکی کارکردگی پر انٹرویوز لینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا وزراءکی کارکردگی پر انٹرویوز لینے کا فیصلہ
انٹرویوز کے دوران شہری وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ فوٹو فائل

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے وزراء کی کارکردگی پر ان کے انٹرویوز  لینےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

صوبائی وزراء سے محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انٹرویوز لیے جائیں گے جبکہ کے پی حکومت کے مطابق شہری انٹرویوز میں براہ راست اپنی شکایت وزراء تک پہنچا سکیں گے۔

انٹرویوز میں وزراء سے ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھا جائے گا جب کہ انٹرویوز سے متعلق مہم کو "آسک منسٹر" کا نام دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق شہری انٹرویو کے دوران وزراء کو اپنے علاقے کے مسائل کے بارے میں آگاہ کریں گے اور وزراء شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں گے۔ 

صوبائی حکومت کے مطابق عوامی مفاد میں وزراء سے انٹرویوز لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق انٹرویوز لینے کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔

مزید خبریں :