11 اگست ، 2024
حیدرآباد میں کھیت میں کھیلنے والے 10 سالہ بچے کے قتل کے مرکزی ملزم آغا زبیر احمد پٹھان کو گرفتار کر لیا گیا۔
سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے بتایا کہ پولیس نے قتل کیس کے مرکزی ملزم آغا زبیر احمد پٹھان کو سیری کے علاقے سے ہی گرفتار کیا۔
3 اگست کو سیری کے علاقے میں زمیندار آغا زبیر نے اپنی زمین پر کام کرنے والے ہاریوں سے تلخ کلامی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 10 سالہ طاہر ملاح موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس نے واقعے کے بعد مقدمہ درج کرکے کیس میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تھا تاہم آغا زبیر پٹھان فرار ہو گیا تھا جس نے کراچی میں سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کر لی تھی جس کی کنفرمیشن کیلئے اسے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا تھا جہاں وہ پیش نہیں ہوا۔
پولیس نے حفاظتی ضمانت کا وقت ختم ہونے پر اسے آج گرفتار کر لیا۔