Time 12 اگست ، 2024
پاکستان

’ بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا‘، ارشد ندیم کی کامیابی پر والد کی آنکھ سے آنسو نکل پڑے

’ بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا‘، ارشد ندیم کی کامیابی پر والد کی آنکھ سے آنسو نکل پڑے
ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا اور انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا/ فائل فوٹو

پیرس اولمپکس میں پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتے تھے۔

ارشد ندیم کی تاریخی فتح کے بعد حکومتی اور  ملک بھر کی معروف شخصیات کی جانب سے قومی ہیرو  کیلئے انعامات و تحائف کا اعلان کیا جارہا ہے۔

 ایسے میں ارشد ندیم کو دیے گئے ایک تحفے کو وصول کرتے ہوئے ان کے والد ایک بار پھر جذباتی ہوگئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میزبان کے پوچھنے پر ارشد ندیم کے والد نے  جذباتی ہوتے  ہوئے کہا کہ ’ یہ آنسو میری اوقات کے ہیں، میں اس گاؤں میں بھٹے پر اینٹیں بناتا تھا، میں نے محنت مزدوری کرکے ارشد کو پالا لیکن کسی سے بھیک نہیں مانگی ‘۔

واضح رہے کہ  ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ کے ساتھ جیولین تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا،  انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کرکے نیا اولمپک ریکارڈ قائم کیا۔

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد وطن واپسی پر قوم نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

مزید خبریں :