Time 12 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں رواں ہفتے کتنی بارش ہوگی ؟

کراچی میں رواں ہفتے کتنی بارش ہوگی ؟
18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز/ فائل فوٹو

کراچی : چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے  رواں  ہفتے موسم خوشگوار  رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز  نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ رواں ہفتے کراچی میں وقفے وقفے سے  بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوتی رہے گی اور  موسم خوشگوار رہے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق  اس ہفتے شہر قائد میں درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ  18 اگست یا اس کے بعد سے مون سون ہوا کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے اور ہواؤں کے زیر اثر سندھ کے مختلف مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

مزید خبریں :