Time 12 اگست ، 2024
دنیا

شیخ حسینہ کے بیٹے نے والدہ کے استعفے سے منسوب بیان کی تردید کردی

شیخ حسینہ کے بیٹے نے والدہ کے استعفے سے منسوب بیان کی تردید کردی
والدہ نے ڈھاکا چھوڑنے سے پہلے یا بعد میں کوئی بیان نہیں دیا: صجیب واجد__فوٹو: فائل

بنگلادیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے منسوب استعفے سے متعلق بیان پر ان کے بیٹے صجیب واجد نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

استعفے سے متعلق شیخ حسینہ سے منسوب بیان پر صجیب واجد نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ سے منسوب استعفے سے متعلق حالیہ بیان سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بیان سے متعلق شیخ حسینہ سے تصدیق کی ہے اور والدہ  نے ڈھاکا چھوڑنے سے پہلے یا بعد میں کوئی بیان نہیں دیا۔

اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے دعویٰ کیا کہ بھارت روانگی سے قبل ان کی والدہ نے بطور وزیراعظم باضابطہ طور پر استعفیٰ نہیں دیا تھا۔

واشنگٹن میں دیے گئے اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری والدہ نے آفیشلی استعفیٰ دیا اور نہ ہی انہیں اس کا وقت مل سکا تھا۔

صجیب واجد کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے استعفیٰ دینے کا ارادہ کیا تھا اور وہ اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کروانا چاہ رہی تھیں لیکن پھر مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی شروع کردی جس کے بعد انہیں بیان ریکارڈ کرنے یا استعفیٰ دینا تو دور اپنا سامان اٹھانے کی مہلت بھی نہیں ملی۔

مزید خبریں :