Time 13 اگست ، 2024
دنیا

برطانوی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے 30 منٹ تک بات چیت، خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور

برطانوی وزیراعظم کی ایرانی صدر سے 30 منٹ تک بات چیت،  خطے میں کشیدگی میں کمی پر زور
فوٹو: فائل

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے برطانوی وزیراعظم سر کئیراسٹارمر کی ایرانی صدر سے بات چیت ہوئی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس برطانیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت کے دوران سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ ایران، اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

برطانیہ کے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30 منٹ تک بات چیت کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے رابطے سے قبل امریکی صدر اور یورپین اتحادی ممالک کے رہنماؤں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید خبریں :