Geo News
Geo News

Time 13 اگست ، 2024
دنیا

بنگلادیش کی عبوری حکومت کا 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان

بنگلادیش کی عبوری حکومت کا 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان
فوٹو: رائٹرز

بنگلادیش کی عبوری حکومت نے ملک میں 15 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق 15 اگست 1975 کو ہونے والے شیخ مجیب الرحمان کے قتل پر ہر سال  15 اگست کو ملک  میں یومِ سوگ منایا جاتا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق منسٹری آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ 15 اگست کی چھٹی منسوخ کیے جانے کا نوٹیفکیشن تیار کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل بنگلادیش کی عبوری حکومت میں داخلہ امور کے وزیر بریگیڈئیر  (ر) سخاوت حسین کا کہنا تھا 15 اگست کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس تعینات کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی امن و امان میں خلل نہ ڈالے۔