Time 13 اگست ، 2024
کھیل

قوم نے جو عزت دی ہے وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے، ارشد ندیم

قوم نے جو عزت دی ہے وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے، ارشد ندیم
قوم نے اتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے،ارشد ندیم، فوٹو: اسکرین گریب

اولمپئن ارشد ندیم کا کہنا ہےکہ پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہوئی ہے، شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، قوم نے اتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے۔

ارشد ندیم کو خصوصی طیارے سے اسلام آباد لایا گیا  اور  انہیں خصوصی پرو ٹوکول دیا گیا۔

وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق یوم آزادی پر ارشد ندیم  وزیراعظم کے ہمراہ  پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس آمدکے موقع  پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا، والدین اور  پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، ان شاء اللہ مزید آگے جاؤں گا۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ واپڈا کا شکر گزار ہوں کہ اس  نے مجھے جاب دی،  پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہوئی ہے، شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا یہ اس کا پھل ہے، 2012 میں  یوتھ فیسٹیول کرایا گیا تھا جہاں سے میرا سفر شروع ہوا، آپ سب کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ  توڑا، میں مزید آگے جانےکی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار  استقبال کیا گیا، مریم  نواز   آج ہمارے گاؤں آئیں تھیں، لوگوں نے انہیں بہت عزت دی، وزیراعظم کا بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کروں گا، قوم  نے اتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ  آنے والے وقت میں جتنے مقابلے ہیں ان کے لیے بھرپور تیاری کروں گا، احساس یہی تھا کہ پیرس اولمپکس میں لمبی تھرو کرنی ہے، جتنی بڑی کامیابی اللہ تعالی نے دی ہے اس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

مزید خبریں :