Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی قوم کو مبارک

پاکستان کا 78 واں یوم آزادی قوم کو مبارک
فوٹو: آئی این پی

ملک بھر میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے۔

ملک میں ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

یوم آزادی منانے شہری سڑکوں پرنکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ مینارپاکستان پرفائرورکس دیکھنے ہزاروں شہری جمع ہوگئے۔

 اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی موجود تھے۔

کراچی میں پورٹ گرینڈ اورگورنرہاؤس میں آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے عوام کی بڑی تعداد موجود رہی۔

کوئٹہ میں جشن آزادی کی تقریب سے نائب وزیراعظم کا خطاب

کوئٹہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو ، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک گلدستہ ہے، وہ وقت دور  نہیں جب پاکستان ترقی کرےگا، وزیراعظم پاکستان کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔

اپنے خطاب میں نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :