Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں: اسحاق ڈار

ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں: اسحاق ڈار
مل کر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا،ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے: نائب وزیراعظم کا یوم آزادی کی تقریب سے خطاب/ اسکرین گریب

کوئٹہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار  کا کہنا ہے کہ  ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں اور ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے۔

کوئٹہ میں پرچم کشائی کی تقریب  سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قوم کو دل کی گہرائیوں سے یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان تاقیامت قائم و دائم رہے گا، پاکستان  ایک گلدستہ ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی کرےگا۔

 نائب وزیراعظم کہنا تھا کہ 2017  میں پاکستان دنیا کی 24 ویں بہترین معیشت بن چکا تھا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج جنوبی ایشیا میں نمبر ون تھی، پاکستان کے پاس اربوں کھربوں روپے کی معدنیات ہیں، پاکستان ایٹمی قوت ہے اب معاشی قوت بھی بنانا ہے،  پاکستان مستقبل میں ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہو گا، مل کر عہد کریں ہم نے سازش کا حصہ نہیں بننا،ناراضگیوں کو چھوڑ کر پاکستان کو آگے لےکر جانے کی ضرورت ہے، ملک میں ناراضگی کے نام پر تشدد کی اجازت نہیں۔

دوسری جانب نوشہرہ میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے، پاکستان کےلیے قربانیاں دیتے آئےہیں اوردیتے رہیں گے۔

 عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ 9 مئی والوں نے خیبرپختونخوا کو لہولہان کردیا، عزم استحکام کا نعرہ اس لیے لگایا گیا کہ پاکستان کو محفوظ کرنا ہے، ملک سے مہنگائی اوربے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

مزید خبریں :