Time 14 اگست ، 2024
پاکستان

یوم آزادی پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دے دیا گیا

یوم آزادی پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کا رنگ دے دیا گیا
فوٹو: ایکس اسکرین شاٹ

پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم آویزاں کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بھی یوم آزادی کا جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

یوم آزادی پر دبئی کی برج خلیفہ عمارت کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا، اس موقع پرپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد پاکستانی پرچم میں لپٹے برج خلیفہ دیکھنے پہنچی۔

برج خلیفہ کے اطراف موجود پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

مزید خبریں :