Time 15 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی میں تیز بارش کا امکان کب ہے؟

کراچی میں تیز بارش کا امکان کب ہے؟
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے__فوٹو: فائل

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا بتانا ہے کہ مون سون ہوائیں 16 اگست سے سندھ میں داخل ہوں گی۔

سردار سرفراز کے مطابق شہر بھر  میں 17 سے 19 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے، کراچی میں گرج چمک کے ساتھ زیادہ تر معتدل بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہرِ قائد کے چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کی صبح کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات نے شہر میں 16 سے 19 اگست تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی سمیت حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

مزید خبریں :