Time 15 اگست ، 2024
کھیل

نیشنل بینک ایرینا کا نیا نقشہ سامنے آگیا، نئی عمارت میں کونسے باکسز بنائے جائیں گے؟

نیشنل بینک ایرینا کا نیا نقشہ سامنے آگیا، نئی عمارت میں کونسے باکسز بنائے جائیں گے؟
 نقشے کے مطابق مرکزی عمارت کے سامنے نئی بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے

ماضی میں نیشنل اسٹیڈیم کہلائے جانے والے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کا نیا منظور شدہ  نقشہ سامنے آگیا۔

 نقشے کے مطابق مرکزی عمارت کے سامنے نئی بلڈنگ تعمیر کی جا رہی ہے، نئی بلڈنگ میں وی آئی پی باکسز ، گیلری، میڈیا باکس اور کھلاڑیوں کی فیملیز کے باکسز ہوں گے، ڈریسنگ روم بھی نئی بلڈنگ میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

نیشنل بینک ایرینا کا نیا نقشہ سامنے آگیا، نئی عمارت میں کونسے باکسز بنائے جائیں گے؟

نیشنل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام تاحال جاری ہے ، بتایا جا رہا ہے کہ پرانی اسکور بورڈ بلڈنگ کے علاوہ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز بھی توڑ دیے گئے ہیں۔

پاکستان اور  بنگلادیش کے ٹیسٹ میچ ٹائمنگ میں تعمیراتی کام نہیں کیا جائے گا، اس دوران  میچ ٹائمنگ کے علاوہ یا رات میں تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور  بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے کراچی میں شروع ہوگا، اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام کے پیش نظر دوسرا ٹیسٹ شائقین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :