15 اگست ، 2024
سوات میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ چپریال میں پیش آیا جہاں بارات میں شامل گاڑی گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حادثے کا شکار گاڑی مٹہ سے چپریال جارہی تھی۔