Time 15 اگست ، 2024
پاکستان

بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 30 منٹ تک بشریٰ بی بی سےتفتیش کی، ایس پی راول کی سربراہی میں پولیس کی 6 رکنی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے تفتیش کی، تفتیشی ٹیم میں شامل ڈی ایس پی فوزیہ نے بشریٰ بی بی سے سوالات کیے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  بشریٰ بی بی سے سانحہ 9 مئی کےمظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دریافت کیا گیا، پولیس تفتیشی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ  بندی سے متعلق بھی سوالات کیے۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے بشریٰ بی بی سے موجود شواہد کی بنیاد پر تفتیش کی۔

خیال رہےکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے تفتیشی ٹیم کو 7 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید خبریں :