16 اگست ، 2024
نارووال میں نالہ بئیں میں اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کے باعث کسان اور مویشی سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نالہ بئیں میں چاتری رائے پور کے مقام پر 9 کسان اور 40 مویشی سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق نالہ بئیں میں پھنسے کسانوں اور چرواہوں کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن کیا گیا جس کے بعد سیلابی ریلے میں پھنسے کسانوں اور مویشیوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ادھر نالہ بئیں کا سیلابی پانی چاتری بروٹی اور فتح پور سمیت درجنوں نشیبی دیہاتوں اور فصلوں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ہزاروں ایکڑ پر دھان اور مکئی کی فصل کو نقصان کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔