Time 16 اگست ، 2024
پاکستان

انٹرنیٹ کی بندش کا کیس: لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کے وکیل کو ہدایات کیساتھ پیش ہونیکا حکم

انٹرنیٹ کی بندش کا کیس: لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کے وکیل کو ہدایات کیساتھ پیش ہونیکا حکم
وفاقی حکومت کے وکیل متعلقہ حکام سے ہدایات لے کر 12 بجے پیش ہوں: جسٹس شکیل احمد۔ فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے کیس میں وفاق کے وکیل کو سرکاری حکام سے ہدایات لیکر 12 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ 

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کر رہے ہیں۔

درخواست گزار وکیل ندیم سرور نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو متعلقہ حکام سے ہدایات لے کر 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا۔

مزید خبریں :