Time 16 اگست ، 2024
پاکستان

شکیل خان کے بعد پختونخوا کے مزید 3 وزرا پرگڈگورننس کمیٹی کی تلوار لٹک گئی، شکایات موصول

خیبر پختونخوا کابینہ کے مستعفی ہونے والے رکن شکیل خان کے بعد مزید 3 وزرا پرگڈگورننس کمیٹی کی تلوار لٹک گئی۔

ذرائع کے مطابق گڈ گورننس کمیٹی کو مزید 3 محکموں کےخلاف شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں محکمہ تعلیم، خوراک اور صحت  شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ گڈ گورننس کمیٹی نے شکایات سے متعلق تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خوراک کےپی ظاہرشاہ طورو کو طلب کرلیا اور ان کا بیان ریکارڈ کیا جائےگا۔

ذرائع نے بتایاکہ وزیرخوراک کے بعد وزیر تعلیم کو بھی طلب کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما عاطف خان کا کہناتھاکہ شکیل خان کو سازش کے تحت صوبائی کابینہ سے ہٹایا گیا،  شکیل خان نے مختلف محکموں میں کرپشن سےبانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیاتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران خان نے صوبے میں گڈگورننس کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں شاہ فرمان، قاضی انور اور مصدق عباسی شامل ہیں۔

مزید خبریں :