16 اگست ، 2024
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں حراست میں لیے گئے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی بازیابی کے لیے اہلیہ نے درخواست دائر کردی۔
سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کی اہلیہ کی جانب سےلاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ 14 اگست سے محمد اکرم سے متعلق کچھ معلوم نہیں ۔ تھانا صدربیرونی پولیس کو درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا۔
عدالت نے پولیس کو 20 اگست کے لیے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا ۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ 14 اگست کو عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں نے اڈیالہ جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو پہلے ہی عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔