Time 17 اگست ، 2024
دنیا

پولیو مہم: اقوام متحدہ کا غزہ میں 7 دن کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ

پولیو مہم: اقوام متحدہ کا غزہ میں 7 دن کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ
اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکے لیے کیا ہے/ فائل فوٹو

اقوام متحدہ نے غزہ میں 7 دن کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا مطالبہ 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانےکے لیے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے۔

 اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی شدت پسندوں نے کئی فلسطینیوں کے گھروں کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی  ہے اور 92 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔


مزید خبریں :