17 اگست ، 2024
بنگلادیش ٹیم کے فاسٹ بولر شرف الاسلام نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
گزشتہ روز گرین شرٹس نے پنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اور مہمان ٹیم نے لاہور میں اپنا آخری ٹریننگ سیشن کیا، بنگلا دیشی ٹیم آج خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد جائے گی۔
لاہو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر شرف الاسلام کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ان کے پسندیدہ بیٹسمین ہیں، انہیں آؤٹ کرکے خوشی ہوگی۔