Time 17 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

مارننگ شو میزبان نے حنا الطاف اور آغاعلی کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی

مارننگ شو میزبان نے حنا الطاف اور آغاعلی کے درمیان طلاق کی تصدیق کردی
حنا الطاف اور آغا علی نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران نکاح کیا تھا اور اپنے نکاح کی خوشخبری اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی/ فائل فوٹو

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ حنا الطاف اور اداکار و گلوکار آغا علی نے راہیں جدا کرلیں۔

حنا الطاف اور آغا علی نے 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران نکاح کیا تھا اور اپنے نکاح کی خوشخبری اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے دی تھی۔

تاہم گزشتہ 2 سالوں سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی ان خبروں پر جواب نہیں دیا گیا۔

اب حال ہی میں اینکر پرسن مدیحہ نقوی نے اپنے مارننگ شو میں جوڑے کے درمیان طلاق کی تصدیق کی ہے۔

مارننگ شو میں شگفتہ اعجاز اور ونیزہ احمد نے شرکت کی تھی اور ایک کھیل کے دوران مدیحہ نقوی نے دونوں کی راہیں جدا ہونے کے بارے میں بتایا۔

مزید خبریں :