18 اگست ، 2024
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں تھانے کے اے ایس آئی کی جانب سے غیرذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر انہیں معطل کر دیا گیا۔
لیاقت آباد تھانے میں کچھ خواتین اپنا مسئلہ لیکر پولیس اسٹیشن پہنچیں جہاں اے ایس آئی اپنے دفتر میں بنیان پہنے بیٹھا تھا، خواتین کے آنے پر اے ایس آئی نے شرٹ پہنی۔
اے ایس آئی کے رویے کے باعث تھانے آنے والی خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے واقعے کا علم ہوتے ہی ڈی آئی جی ویسٹ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اے ایس آئی کو غیر ذمہ دارانہ رویے پر معطل کردیا اور اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔