Time 18 اگست ، 2024
پاکستان

خاتون پراسیکیوشن افسرکو ہراساں اور تشددکے الزام میں پی ٹی آئی ایم این اےکیخلاف مقدمہ درج

خاتون پراسیکیوشن افسرکو ہراساں اور تشددکے الزام میں پی ٹی آئی ایم این اےکیخلاف مقدمہ درج
ایف آئی آر میں لگائے گئے تمام الزامات من گھڑت اور جھوٹے ہیں،چنگیز خان کاکڑ، فوٹو: فائل

فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) چنگیز خان کاکڑ کے خلاف ویمن تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق چنگیز خان کاکڑ کے خلاف خاتون پراسیکیوشن افسر کو  ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق چنگیزخان کاکڑ  نے ساتھی وکیلوں کے ہمراہ سرکاری دفتر  پر دھاوا بولا، چنگیز خان کاکڑ نے  ریمانڈ  تحریر کرنے  پر  اعتراض کیا  اور جان  سے  مارنے کی دھمکیاں  دیں۔

خاتون افسر کے مطابق  چنگیزخان کاکڑ  نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے  پستول کے بٹ مارے، والد پر بھی تشددکیا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی ایم این اے چنگیز خان کاکڑ کا مؤقف ہےکہ بغیر تحقیقات میرے اور  سینئر  وکلا کے خلاف  بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر  میں لگائے گئے تمام الزامات  من گھڑت  اور  جھوٹے ہیں۔

مزید خبریں :