Time 18 اگست ، 2024
پاکستان

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق، غیر ملکی ڈرائیور زیر حراست

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق، غیر ملکی ڈرائیور زیر حراست
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس نے گاڑی کے غیر ملکی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایف9 پارک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 23 سالہ ولی اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

شہری سے ٹکرانے کے بعد گاڑی بھی الٹ گئی جس سے گاڑی کا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے کر تھانہ مارگلہ منتقل کردیا ہے۔

گاڑی کا زیر حراست ڈرائیور غیرملکی ہے جس کے خلاف مقدمہ جاں بحق شہری کے بھائی  کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے میں تیز رفتار ڈرائیونگ سے قتل کرنے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :