Time 19 اگست ، 2024
پاکستان

چیف میٹرولوجسٹ کی سکھر میں 300 ملی میٹر بارش کی تردید، درست اعداد و شمار بتا دیے

چیف میٹرولوجسٹ کی سکھر میں 300 ملی میٹر بارش کی تردید، درست اعداد و شمار بتا دیے
سکھر میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور پورا شہر پانی پانی ہو گیا۔ اسکرین گریب

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے سکھر میں 300 ملی میٹر بارش ہونے کی تردید کرتے ہوئے صحیح اعداد و شمار بتا دیے۔

سکھر میں گزشتہ دو روز سے جاری بارش نے مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا اور پورا شہر پانی پانی ہو گیا، سکھر شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ ریلوے اسٹیشن اور آج پاس کے علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

میئر سکھر ارسلان شیخ میئر نے دعویٰ کیا کہ شہر میں 77 سال کی تیز ترین برسات ریکارڈ کی گئی، سکھر میں 292 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، موسلا دھار بارش سے لاڑکانہ اور نوشہرو فیروز کے علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔

چیف میٹرولوجسٹ کی سکھر میں 300 ملی میٹر بارش کی تردید، درست اعداد و شمار بتا دیے

ڈپٹی کمشنر کے مطابق 2 روز کی برسات کے دوران مختلف واقعات میں 24 افراد زخمی ہوئے، بارش سے 48 مکانات کو نقصان پہنچا اور کرنٹ لگنے سے 5 جانور بھی مر گئے۔

اب چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے سکھر میں 300 ملی میٹر بارش کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 48 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 116 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ روہڑی میں 134 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ سکھر میں دو روز کے دوران 300 ملی میٹر ریکارڈ ہونے کی بات بالکل غلط ہے۔

مزید خبریں :