Time 19 اگست ، 2024
پاکستان

عام انتخابات 2024 میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری

عام انتخابات 2024 میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے عام انتخابات 2024 میں نوجوانوں کی شمولیت کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا جوکہ ملکی تاریخ میں نوجوانوں کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے۔

پلڈاٹ کے مطابق 2024 کے انتخابات میں  نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ تھا اور نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ سے بھی زیادہ رہا۔

پلڈاٹ کے مطابق مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں 18 سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز 44.2 فیصد تھے۔

عام انتخابات 2024 میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری
فوٹو: پلڈاٹ

پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے2018  میں 18 فیصد اور 2024  میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودیے، جبکہ پی ٹی آئی نے 2018 میں 17 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایم کیوایم نے 2018 میں17 فیصد اور 2024 میں 19 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے، مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں13 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کودیے، اس کے علاوہ ٹی ایل پی نے2018 میں 36 فیصد اور 2024 میں 28 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیے۔

عام انتخابات 2024 میں نوجوان ووٹرز کی شمولیت کتنی تھی؟ رپورٹ جاری
فوٹو: پلڈاٹ

پلڈاٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 48 فیصد نوجوانوں کے مطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، 45 فیصد نوجوانوں کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری جبکہ 31 فیصد کے مطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مذہبی انتہا پسندی ہے۔

مزید خبریں :