Time 20 اگست ، 2024
صحت و سائنس

صحت کے وہ مسائل جو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا باعث بنتے ہیں

صحت کے وہ مسائل جو آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا باعث بنتے ہیں
بہت سے لوگ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کیلئے مہنگے پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو بعض لوگ گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں/ فائل فوٹو

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے نہ صرف چہرے کی رونق کو ماندکرتے ہیں بلکہ آپ کی شخصیت کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

بہت سے لوگ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو دور کرنے کیلئے مہنگے پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو بعض لوگ گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتے ہیں جس سے وقتی طور پر تو  سیاہ حلقوں کی رنگت ہلکی ہو جاتی ہے لیکن مستقل حل نہیں ملتا۔

شاید یہ کم لوگوں کو ہی معلوم ہو کہ صحت کے مسائل آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی وجہ بنتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔

الرجی

الرجی بھی سیاہ حلقوں کا باعث بنتی ہے کیونکہ یہ آنکھوں کے نیچے سوجن اور خون کی نالیوں کو پھیلانے کی وجہ بنتی ہے جس کے سبب سیاہ حلقے ہوجاتے ہیں۔

جینیات

کچھ لوگ جینیات کی وجہ سے سیاہ حلقوں کا شکار ہوتے ہیں جو علاج کے باوجود بھی نہیں جاتے کیونکہ یہ انہیں وراثت میں ملے ہوتے ہیں۔

اس وجہ سے ایسے لوگوں کی آنکھوں کے نیچے کی جلد پتلی اور سیاہ رنگ کی ہوتی ہے۔

پانی کی کمی

جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو جلد مرجھانے لگتی ہے اور جلد کی رونق ماند پڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں۔

نیند کی کمی

آج کل رات دیر تک جاگنے کا رواج بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ سے کم عمر افراد اور بچوں میں بھی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔

رات کو جلدی سونا نا صرف صحت بلکہ آپ کی آنکھوں کیلئے بھی ضروری ہے۔

مزید خبریں :