Time 20 اگست ، 2024
کاروبار

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گرگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 278 روپے 34 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر  10 پیسے  سستا ہوکر 278 روپے  44 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 10 پیسے کم ہوکر 280 روپے 20 پیسے ہے

مزید خبریں :