Time 21 اگست ، 2024
کھیل

ویڈیو: اولمپک میں سلور میڈل جیتنے والی چینی لڑکی ریسٹورینٹ میں کام کیوں کررہی ہے؟

حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی چینی جمناسٹ نے اپنے ریسٹورینٹ میں دوبارہ کام شروع کردیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سلور میڈل جیتنے کے چند ہی دن بعد، 18 سالہ چینی جمناسٹ ژو کن کو ہنان صوبے کے شہر ہینگیانگ میں اپنے خاندان کے ریسٹورینٹ میں مدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ژو  کو اولمپک یونیفارم پہن کر لوگوں کو کھانا پیش کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔

چینی جمناسٹ کم عمر ایتھلیٹ میں سے ایک تھیں جنہوں نے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ژو چین کی خواتین کی جمناسٹک ٹیم کا حصہ تھی، جس نے پیرس اولمپکس میں دو چاندی کے تمغے حاصل کیے تھے،  اولمپک میں کامیابی کے باوجود روزمرہ کی زندگی میں اس کی عاجزانہ طبیعت نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ویڈیو میں چینی ایتھلیٹ نے اولمپک کا ہی یونیفارم پہنا ہوا ہے۔

مزید خبریں :