Time 21 اگست ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، امید ہے ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائیگا: وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، امید ہے ستمبر کے اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائیگا: وزیر خزانہ
اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے: محمد اورنگزیب کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں وضاحت/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ امید ہے ستمبر میں ہونے والے آئی ایم ایف کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔ 

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت  ہوا جس میں وزیر خزانہ نے  آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں میڈیا پر چلنے والے خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ستمبر  میں ہونے والے آئی ایم ایف کے  بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس آجائے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط ہیں، اکتوبر سے پہلے ڈیپازٹ پروٹیکشن ترمیمی بل منظور کیا جانا ضروری ہے، کمیٹی کی تجویز پر اس بل کو آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کر دیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ  آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور آئی ایم ایف کے اگست میں ہونے والے ایگزیکٹوبورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا نام تاحال شامل نہیں کیا گیا۔ 


مزید خبریں :