Time 21 اگست ، 2024
دنیا

لیڈی ڈاکٹر قتل کیس: آر جی کار اسپتال کے مستعفی پرنسپل پر بھی بیوی پر تشدد کا الزام

لیڈی ڈاکٹر قتل کیس: آر جی کار اسپتال کے مستعفی پرنسپل پر بھی بیوی پر تشدد کا الزام
سندیپ گھوش نے لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے معاملے کے فوری بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد عہدے سے مستعفی ہونے والے آر جی کار اسپتال کلکتہ کے سابق پرنسپل ڈاکٹر سندیپ گھوش پر بھی بچے کی پیدائش کے چند روز بعد اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔

کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالم اسپتال میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا، لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک پولیس رضا کار سنجے رائے کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے بھارتی تحقیقاتی ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔

آر جی کار اسپتال کی انتظامیہ نے لیڈی ڈاکٹر کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تاہم لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی کا انکشاف ہوا جس کے بعد ملک بھر میں طبی عملے کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور آر جی کار اسپتال کے پرنسپل سندیپ گھوش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

اب بھارتی میڈیا پر ٹرینی لیڈی ڈاکٹر کے قتل کے بعد آر جی کار کالج کے مستعفی ہونے والے پرنسپل سندیپ گھوش پر بچے کی پیدائش کے چند روز بعد اہلیہ پر تشدد کا الزام سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سندیپ گھوش پر ان کے سابق پڑوسی نے الزام عائد کیا ہے کہ سندیپ گھوش نے تقریبا 12 سال قبل بچے کی پیدائش کے صرف 14 روز بعد اپنی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ گھوش نے ٹرینی ڈاکٹر کے قلت کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم انہیں فوری طور پر دوسرے اسپتال میں بڑا عہدہ مل گیا جس نے متعدد سوالات کو جنم دیا ہے۔

اس کے علاوہ سندیپ گھوش کے خلاف حکومتی سرپرستی میں چلنے والے ہیلتھ سینٹر میں مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

مزید خبریں :