جیو فیکٹ چیک: Fiverr نے انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے پاکستانی فری لانسرز کا اسٹیٹس unavailable کیا

Fiverr کے ترجمان نے 16 اگست کو جیو فیکٹ چیک کو تصدیق کی کہ پلیٹ فارم کی جانب سے آن لائن گردش کرنے والی ای میل مستند تھی۔

پاکستانی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایک بڑے آن لائن فری لانس پلیٹ فارم Fiverr نے ملک میں حالیہ انٹرنیٹ سست روی اور بندش کی وجہ سے پاکستانی پروفیشنلز کے پروفائلز کو ”unavailable“کر دیا ہے۔

دعویٰ درست ہے۔

دعویٰ

ایک سوشل میڈیا صارف نے 13 اگست کو لکھا ”انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے، Fiverr نے ہزاروں پاکستانی فری لانسرز کو unavailable کی کیٹیگری میں ڈال دیا ہے۔“

اس پوسٹ میں Fiverr کے ایک مبینہ پیغام کا اسکرین شاٹ شامل تھا، جس میں کہا گیا تھا: ”ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کے علاقے میں انٹرنیٹ میں خلل ہو سکتا ہے جو آپ کے معمولات کو جاری رکھنا مشکل بنا سکتا ہے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آرڈر میں کسی بھی غیر متوقع تاخیر سے آپ کی درجہ بندی کو نقصان نہ پہنچے ، ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور عارضی طور پر آپ کی دستیابی کی حیثیت کو unavailable کے طور پر ترتیب دے رہے ہیں۔“

اس پوسٹ کو اب تک 28 ہزار مرتبہ دیکھا اور200 سے زیادہ بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

جیو فیکٹ چیک: Fiverr نے انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے پاکستانی فری لانسرز کا اسٹیٹس unavailable کیا

دوسرے صارفین نے اس دعویٰ کو ”جعلی خبر“ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ Fiverr نے ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔

جیو فیکٹ چیک: Fiverr نے انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سے پاکستانی فری لانسرز کا اسٹیٹس unavailable کیا


حقیقت

دعوی درست ہے۔ فائیور نے انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے پاکستانی فری لانسرز کا سٹیٹس unavailable کیا۔

فائیور کے ترجمان نے 16 اگست کو جیو فیکٹ چیک کو تصدیق کی کہ پلیٹ فارم کی جانب سے آن لائن گردش کرنے والی ای میل مستند تھی۔

ترجمان نے لکھا کہ آن لائن گردش کرنے والی ای میل مستند اور فائیور کی طرف سے ایک آفیشل پیغام تھا۔

ای میل میں مزید کہا گیا کہ ایسے حالات میں جہاں اس کے فری لانسرز ممکنہ طور پر ”پاکستان میں اس [انٹرنیٹ] بندش جیسے بڑے مسئلے“ سے متاثر ہوتے ہیں وہاں فائیور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ اس کے فری لانسرز کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے کلائنٹس کو سپورٹ کیا جائے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ ”ہم نے اگست کے اوائل میں ایسا کیا، سب سے پہلے پاکستان سے فری لانسرز کو مطلع کیا جو اس بات پر اثرانداز ہو سکتے ہیں کہ ہم ان کے اکاؤنٹ کاسٹیٹس unavailable کیا (اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ جب وہ ان کی مدد کرنے سے قاصر تھے تو انہیں کلائنٹس لائن میں نہیں مل رہے تھے)۔“

ترجمان نے مزید واضح کیا کہ اگر سب اکاؤنٹس نہیں تو زیادہ تر اکاؤنٹس اب معمول پر آگئے ہیں۔

ہمیں X، (ٹوئٹر) @GeoFactCheck اور انسٹاگرام @geo_factcheck پر فالوکریں۔

اگرآپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں