21 اگست ، 2024
ملک میں منکی پاکس کی ویکسین اور علاج کی ادویات میسر نہیں ہے، اسی وجہ سے پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس سے متعلق ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کراچی میں بھی اس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ایڈوائزریز جاری کردی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں فی الوقت اس سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی ویکسین صرف ائیرپورٹ پر اسکریننگ حکام اور آئی سی یو کے عملے کو لگائی جائیں گی، عام لوگوں کو ویکسین لگانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ منکی پاکس ایک وائرل انفکشن ہے جو جانوروں سے انسانوں یا انسان سے انسان میں ایک میٹر کے فاصلے سے پھیل سکتا ہے۔
بخار ، سر اور پٹھوں میں درد ،گلے کی خراش اور غدود کی سوجن مرض کی ابتدائی علامات میں شامل ہیں۔