Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

اگر ملٹری کورٹ میں عمران خان کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف  نے کہا ہےکہ  اگر ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل ہوا  تو  اوپن ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  قوم کوپتا لگنا چاہیےکہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی،کل ثاقب نثار کو  بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی۔

خواجہ  آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی، سازشی تانے بانے فیض حمید نے بنُے، 9 مئی کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کےرابطے جاری رہے۔


مزید خبریں :