Time 21 اگست ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں ڈھائی ماہ کے دوران بارشوں سے 29 افراد جاں بحق، رپورٹ جاری

بلوچستان میں ڈھائی ماہ کے دوران بارشوں سے 29 افراد جاں بحق، رپورٹ جاری
فوٹو: فائل

کوئٹہ: صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے 7 جون سے اب تک بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے ڈھائی ماہ کے دوران 29 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 15 مرد، 13بچے اور ایک خاتون  شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بارشوں سے 150 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ412 ایکڑ زرعی زمین پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

بارشوں سے 235 مکانات مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 602 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں سے 7  پلوں، 52 شاہراہوں کو نقصان پہنچا۔

مزید خبریں :