22 اگست ، 2024
قطر سے نیپال جانے والی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ کیو آر 652 دوحہ سے کھٹمنڈو جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی سے رابطہ کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس کے بعد ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے سکھر سے طیارے کو کراچی موڑ لیا۔
ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 652 نے صبح سوا 8 بجے جناح ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے مسافر کا طبی معائنہ کیا۔