Time 22 اگست ، 2024
پاکستان

مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار

مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، اینکر پرسن اوریا مقبول جان گرفتار
ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا: ذرائع۔ فوٹو فائل

لاہور: مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں اینکر پرسن اوریا مقبول جان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اوریا مقبول جان کو ڈی ایچ اے فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوریا مقبول جان پر مذہبی منافرت، اداروں کے خلاف باتوں پر سائبر ٹیررازم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں :