Geo News
Geo News

Time 23 اگست ، 2024
کاروبار

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
فوٹو: فائل

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک میں ڈالر17 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 278 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روزڈالر278 روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کا ہے۔