Time 23 اگست ، 2024
کھیل

پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں شرکت، 5 تمغے جیتے

پاکستان کی  تینوں مسلح افواج کی ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں شرکت، 5 تمغے جیتے
فوٹو: آئی ایس پی آر

چوتھے انٹرنیشنل ملٹری اسپورٹس کونسل کے تحت ہونے والے ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز میں پاکستان کی مسلح افواج کے کیڈٹس نے 5 تمغے اپنے کیے۔

انٹر سروسز پبلک انٹیلی جنس (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز  وینزویلا میں 16 سے 22 اگست تک منعقد ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے  دستے نے ٹریک، فیلڈ اور شوٹنگ ایونٹس میں حصہ لیا اور  پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی سروسز ٹیم نے ایونٹ میں 5 تمغے جیتے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرفورس کے چیف وارنٹ آفیسرمعید بلوچ نے 400 میٹر ریس میں گولڈ میڈل اور 200 میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

5 ہزار میٹر ریس میں کانسی اور10 ہزار میٹر ریس میں چاندی کا تمغہ آرمی کے محمد اختر نے جیتا۔

25 میٹرپسٹل شوٹنگ ریپڈ ٹیم ایونٹس کیٹیگری میں آرمی کی ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیتا، ٹیم میں نائیک قاسم بلال، سپاہی اسماعیل خان اور سپاہی محمد راشد نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس کی جانب سے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی گئی ہے۔

مزید خبریں :