Time 24 اگست ، 2024
پاکستان

کراچی: کارساز حادثے کے زخمی عبدالسلام کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

کراچی: کارساز حادثے کے زخمی عبدالسلام کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل
فوٹو: فائل

کراچی کارساز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج عبدالسلام کی حالت بگڑ گئی، تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

زخمی عبدالسلام کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ عبد السلام کیلئے آئندہ 48 گھنٹے انتہائی اہم ہیں، ابھی تک ان سے کسی بھی حکومتی ادارے کے نمائندے نے رابطہ نہیں کیا۔

اہلخانہ نے بتایا کہ کورنگی نمبر 1 کے رہائشی عبدالسلام کتابوں کی سپلائی کرتے تھے۔

یاد رہے کہ کارساز پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کو ہلاک کرنے والی ملزمہ نے واقعے سے کچھ دیر پہلے ایک سفید گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی۔

ٹکر سے سفید گاڑی کے عقبی دروازے کو نقصان پہنچا تھا جبکہ موٹر سائیکل سوار افراد بھی گر گئے تھے۔

خاتون نے تھوڑا آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ٹکر ماری جس سے دونوں جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے حادثے کے بعد خاتون کے فرار کی کوشش میں تیز رفتاری کی وجہ سے دوسرا حادثہ پیش آیا۔

مزید خبریں :