24 اگست ، 2024
لاہورکے علاقے شفیق آباد میں 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکے سے گن پوائنٹ پر زیادتی کرتے رہے، ویڈیو بنائی اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
انہوں نے بتایاکہ دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں عبد الرحمان اور علی حیدر شامل ہیں۔
ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد بھی دیں۔