Time 25 اگست ، 2024
کھیل

پاکستانی ماہرین اپنے ملک کی پچ پڑھنے میں ناکام، بنگلادیشی بیٹرز نے مار مار کر ہلکان کردیا

پاکستانی ماہرین اپنے ملک کی پچ پڑھنے میں ناکام، بنگلادیشی بیٹرز نے مار مار کر ہلکان کردیا
پاکستانی کرکٹ ماہرین کی رائے پر قومی ٹیم میں 4 فاسٹ بولرز شامل کیے گئے۔ فوٹو کرک انفو

بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کرکٹ حکام اپنے ہی ملک کی پچ پڑھنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے۔

پنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کے خلاف چار فاسٹ بولر ٹیم میں ڈالے، حریف نے انھیں مار مار کر ہلکان کر دیا۔

پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں بنگلا دیشی بیٹرز نے 565 رن بنا ڈالے اور پہلی اننگز میں 117 رن کی برتری حاصل کی۔

بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی بنایا، تجربے کار بیٹر مشفق الرحیم نے 191 رنز کی اننگز کھیلی، شادمان اسلام، مہدی حسن میراز، لٹن داس اور مومن الحق نے بھی ففٹیز اسکور کیں۔

مزید خبریں :