Time 25 اگست ، 2024
کھیل

بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان، کپتان کون؟

بنگلادیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان، کپتان کون؟
پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش اے کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

 14 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو پاکستان شاہینز کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل محمد حارث نے پاکستان شاہینز کے ڈارون ٹور میں بھی ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان محمد حارث، عبدالفصیح، عرفات منہاس، فیصل اکرم، حسیب اللہ، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، محمد عرفان خان، محمد عمران جونیئر، مبصر خان، عمیر بن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کیے جانے والے دیگر دو کھلاڑی بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز اور بائیں ہاتھ کے بیٹر اذان اویس ہیں۔ 

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ پیر 26 اگست کو کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ دو میچز 28 اور 30 اگست کو ہوں گے جو کہ اسلام آباد کلب میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلا دیش اے کے درمیان 2 چار روزہ میچ کھیلے جاچکے ہیں جو ڈرا ہوئے تھے۔

مزید خبریں :