Time 25 اگست ، 2024
دنیا

بھارتی ریاست اڑیسہ میں برڈ فلو کا پھیلاؤ، 1800 پرندوں کی اموات

بھارتی ریاست اڑیسہ کے مقامی پولٹری فارم میں برڈ فلو کے باعث 1800مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کا بتانا ہے کہ ایویئن انفلوئنزا H5N1  کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایک ہزار سے زائد مرغیوں کو  تلف کردیا گیا۔

 ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول کا کہنا ہے کہ متاثرہ پرندوں کو تلف کرنے کا کام جاری ہے اور  تقریبا 20 ہزار پرندوں اور جانوروں کو تلف کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ برڈ فلو کی H5N1 قسم جانوروں سے انسانوں میں بھی منتقل ہوسکتی ہے۔

برڈ فلو کا پھیلا حکومتوں اور پولٹری انڈسٹری کیلئے تشویش کا باعث ہے۔

مزید خبریں :