Geo News
Geo News

Time 25 اگست ، 2024
کاروبار

ٹیکسٹائل خام مال کیلئے 2 چینی کمپنیوں کا پاکستان میں پلانٹ لگانےکا اعلان

ٹیکسٹائل خام مال کیلئے 2 چینی کمپنیوں کا پاکستان میں پلانٹ لگانےکا اعلان
وفاقی وزیر صنعت رانا تنویر حسین نے ایکسپو  کا افتتاح کیا تھا، فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور: نویں کلر اینڈکیم نمائش میں شریک 2  چینی کمپنیوں نے پاکستان میں پلانٹ لگانےکا اعلان کیا ہے۔

نویں کلر اینڈ کیم نمائش ایکسپو سینٹرلاہور میں اختتام پذیر  ہوگئی۔ رنگوں،کیمیکلز  اور متعلقہ شعبوں کے لیے ہونے والی نمائش میں 300 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہو ئیں۔

نمائش میں شریک 2 چینی کمپنیوں نے پاکستان میں  پلانٹ لگانےکا اعلان کیا ہے، چینی کمپنیاں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے سستا خام مال تیار کریں گی۔

نمائش کے کنوینر عبدالرحیم  چغتائی کا کہنا ہے کہ  چینی سرمایہ کاری  سے مقامی صنعت کو ترقی ملےگی، حکومت  نے غیرملکی کمپنیوں کو 10 سال کی ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :