Time 26 اگست ، 2024
پاکستان

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت  سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی میں منگل سے بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی__فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے آج سے 31 اگست تک سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں منگل سے بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 31 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں  موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کھیر تھر رینج اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب آج اسلام آباد، با لائی خیبر پختونخوا ، پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

مزید خبریں :