Time 26 اگست ، 2024
کاروبار

وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ، تنخواہ کتنی ہوگی؟

وزیر خزانہ کا مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ، تنخواہ کتنی ہوگی؟
امیدواروں کو عہدےکےلیے نیشنل جاب پورٹل کےذریعے آن لائن درخواست دیناہوگی، خزانہ ڈویژن

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز مقررکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ 

خزانہ ڈویژن کا بتانا ہے کہ  مشیر اکنامک اینڈ فنانشل ریفارمز کے خواہش مند امیدواروں سے 9 ستمبر 2024 تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں اور امیدواروں کو عہدےکے لیے نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔ 

 خزانہ ڈویژن  کے مطابق کامیاب امیدوارکو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون کے برابر تنخواہ ملےگی، اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کی تنخواہ 15 سے 20 لاکھ روپےمقرر ہے جبکہ مشیر کی تقرری دو سال کے لیے اکنامک اینڈ فنانشل ریفامزیونٹ میں کی جائے گی۔  

خزانہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ  اسامی کے لیےکم ازکم تعلیمی قابلیت فنانس، اکنامکس یا متعلقہ فیلڈ میں ماسٹر ڈگری مقرر کی گئی ہے، شارٹ لسٹڈ امیدواروں کو طے شدہ قواعد کے مطابق انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔ 

خزانہ ڈویژن کے مطابق دوسالہ کنٹریکٹ جاب والے مشیر کو کارکردگی کی بنیاد پر توسیع مل سکے گی۔ 

مزید خبریں :